ایکسپریس اردو
برطانوی حکومت سے پنشن لینے والی پاکستان کی آخری خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
پاکستان میں برطانوی حکومت سے پنشن وصول کرنے والی آخری خاتون جنت خاتون قائم خانی 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
جنت خاتون کا تعلق سندھ کے شہر جھڈو سے تھا۔ ان کے شوہر عبدالشکور قائم خانی برطانوی دورِ حکومت میں 17ویں پونا ہارس رجمنٹ میں سپاہی تھے۔
ان کی وفات کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والی پنشن ان کی بیوہ جنت خاتون کو منتقل کردی گئی تھی جو وہ طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے ذریعے وصول کر رہی تھیں۔
مرحومہ 1919 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جھنجھنو میں پیدا ہوئی تھیں اور جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین عمر دراز قائم خانی کی والدہ تھیں۔
جنت خاتون کی نماز جنازہ پیر کو صبح 11 بجے جھڈو کی مرکزی عیدگاہ میں ادا کردی گئی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.