خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں 1 گھنٹے کے دوران 12 ڈرون حملے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں رات گئے ایک گھنٹے کے دوران دو کواڈ کاپٹروں کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ڈرون حملے کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مالی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ علاقے میں ڈرون حملوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور نقصانات کی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔