ایکسپریس اردو
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ، صارفین پر 12 ارب 66 کروڑ کا بوجھ پڑے گا
نیشنل الیکٹرانک اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین کیلیے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صارفین پر 12 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ تین ماہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کے فیصلے کے تحت صارفین سے 52 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
ترجمان نیپرا کے مطابق حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت مذکورہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی انہی تین ماہ کے لیے ہوگا تاہم لائف لائن صارفین، پری پیڈ صارفین اور انکریمنٹل کنزیومپشن پیکیج کے تحت بل کیے جانے والے یونٹس کو اس اضافی چارج سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.