ایکسپریس اردو
1971ء میں دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کے بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان
1971 ءمیں دہشت گردتنظیم مکتی باہنی کی جانب سے بہاریوں پر ڈھائےجانےوالےمظالم کی داستان دنیا سے مخفی نہیں۔
خطے میں ہمیشہ سے دہشت گردی پھیلانے اور دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ 1971ءمیں دہشت گردتنظیم مکتی باہنی نےبہاری کمیونٹی پروہ مظالم ڈھائےجس کی مثال نہیں ملتی۔
بہاری کمیونٹی سےتعلق رکھنےوالےشیخ مقیم نےآپ بیتی بتائی ہے کہ دہشت گردتنظیم مکتی باہنی بھارتی فوج کیساتھ مل کرمشرقی پاکستان خصوصاًبہاریوں پرحملہ آور ہوئی اورقتل عام کیا۔
شیخ مقیم کے مطابق بھارتی فوج اورمکتی باہنی نےمشرقی پاکستان کے17میں سے14اضلاع کے ساڑھے 5 لاکھ بہاریوں کوشہید کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بہاریوں کےقتل کاالزام پاکستانی فوج پرلگایا گیاجوکہ پاکستانی فوج کوبدنام کرنےکی مذموم سازش تھی ۔
بہاری کمیٹی کے رکن کے مطابق کنجن ندی،بوگرا،ممندسنگھ، ڈھاکہ،راج شاہی اورپبناکےلوگ آج بھی ہمارےعزم اورحوصلےکی گواہی دےرہےہیں ۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.