ایکسپریس اردو
جیل چورنگی پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی، 2 فرار ہونے میں کامیاب
جیل چورنگی فلائی اوور پر شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوزخمی ہوگیا جبک 2 ڈاکو موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کےعلاقے جیل چورنگی فلائی اوورپرشہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوزخمی ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. زخمی ڈاکوکوشہریوں نے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،زخمی ڈاکوکوعلاج ومعالجے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا.
ایس ایچ او نیو ٹاؤن گل حسن نے بتایا کہ زخمی ڈاکوکی شناخت حمزہ ولد سہیل کے نام سے کی گئی. زخمی ڈاکو کے قبضے سے فیروز آباد تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا.
ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی ڈاکو اوراس کے ساتھی فیروز آباد تھانے کی حدود سے ایک شہری سے اسلحے کے زور پرموٹر سائیکل چھین کر فرارہوئے تھے اورموقع پر موجود شہریوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان کسی اورسے بھی موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کررہے تھے کہ شہری نے فائرنگ کردی جس کے باعث ایک ڈاکوزخمی ہوگیا اور اس کے ساتھی موقع پر سے فرارہوگیا.
مسلح ڈاکوؤں نے جس شہری سے موٹرسائیکل چھینی متاثرہ شہری نے بھی زخمی ڈاکو کو شناخت کرلیا انھوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوشش کی جا رہی ہے ۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.