ایکسپریس اردو
کراچی، مسافر بس سے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ٹیبلٹس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
شہر قائد میں موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر مسافر بس سے 253 موبائل فونز اور 68 ٹیبلٹس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اسمگل شدہ موبائل فونز اور ٹیبلٹس بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے، جنہیں بلوچستان سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سعید ملک اور محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.