ایکسپریس اردو
ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
ایشین گیمز 2026 میں بارش نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ نہ ہونے دیا جس کے باعث بہتر عالمی رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی اسپورٹس پارک میں شیڈول پہلے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی بارش کے باعث نہ ہوسکا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔
میچ منسوخ ہونے کے بعد بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی، جہاں اب قومی ٹیم فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اترے گی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.