ایکسپریس اردو
کراچی، ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
منگھوپیر پولیس نے ناردرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت رومن، عباس اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.