ایکسپریس اردو
رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ، قتل 3 افراد کی لاشیں برآمد
رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کرکے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ایک لاش عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاشوں کی باقیات کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.