اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دے دیا۔ دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 49.2 اوورز میں 313 رنز بناتے ہوئے بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی تلک ورما کے پاس ہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 ، معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ہرشت رانا ،  پرنس یادیو ، سوریانش اور وپراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، ایوش بادونی نے بھی ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ Fifties from Hasan Nawaz, Maaz Sadaqat and Farhan Yousaf take Pakistan Shaheens to 313 🏏 Second innings will commence after the break ☄️#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen | #RisingStarsAsiaCup pic.twitter.com/8dGpdCNLPQ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2026 دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں اب تک 14 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں بھارت اے نے 9 اور پاکستان شاہینز نے 5 میچز جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2023 کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان شاہینز نے 128 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔