ایکسپریس اردو
پاکستان کسٹمز میرین انفورسمنٹ گوادر کی کارروائی، 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد
پاکستان کسٹمز میرین انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت گوادر کے کھلے سمندر میں 72گھنٹوں پر مشتمل طویل کاروائی کرتے ہوئے ایک لانچ کو کامیابی سے روک کر اس میں لدا ہوا 40ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کرلیا ہے.
40ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے ہے، سمندری راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ ایندھن کی غیر قانونی نقل و حمل سے متعلق مصدقہ خفیہ اطلاع پر خصوصی میرین انفورسمنٹ یونٹ نے وسیع پیمانے پر نگرانی اور تعاقب کیا۔
کسٹمز کی نفری نے دشوار سمندری حالات اور تیز لہروں کے باوجود اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کے لیے انفورسمنٹ ٹیم نے 72گھنٹوں سے زائد مسلسل نگرانی اور تعاقب جاری رکھا۔ اس طویل کارروائی کے نتیجے میں ال بہارِ عنبر نامی لانچ کو کامیابی سے روک لیا گیا۔
مذکورہ لانچ کو سمندری راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ ایندھن منتقل کرنے کی کوشش کے دوران تحویل میں لیا گیا۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے لانچ، اس میں موجود 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے.
اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
انٹیلیجنس بیسڈ یہ اہم کاروائی پاکستان کسٹمز میرین انفورسمنٹ یونٹس گوادر اور گڈانی کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور سمندری اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔
اس کامیاب کارروائی سے قومی معاشی مفادات کے تحفظ، غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور مشکل سمندری حالات کے باوجود ساحلی اور سمندری راستوں کی مؤثر نگرانی کے لیے پاکستان کسٹمز کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.