‎وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئیندہ ایک سال میں راولپنڈی میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ راولپنڈی ڈویژن میں کینسر یونٹ فعال، راولپنڈی ڈویژن کی تمام 27 تحصیلوں میں 80 گرین الیکٹرک بسیں چلیں گی،چلڈرن ہسپتال روڈز بنیں گے ددوچھہ ڈیم لئی ایکسپریس وے بنے گی۔ ‎وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز منگل کو راولپنڈی کا 5 گھنٹے کا تفصیلی دوری کیا جس میں طلبہ لیب ٹاپ تقسیم علاؤہ کمرشل مارکیٹ ،راجہ بازار بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس افتتاح کرنے بعد راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں ہر روٹ پر نئی 80 بسیں چلانے کا اعلان کیا۔ اس سے گرین بسوں کی مجموعی تعداد 210 ہو جائے گی مون سون میں سیلاب تباہ کاریاں روکنے کے لئے لئی ایکسپریس وے کی منظوری دے دی۔ ددوچھہ ڈیم ، چہان ڈیم واٹر سپلائی کے لئے فنڈز اجراء کا اعلان کر دیا راولپنڈی ڈویژن کے 12 گاؤں مثالی ویلج بنانے کی منظوری دے دی ہے تمام الائیڈ ہسپتالوں میں فری ادویات علاج معالجہ جاری رہے گا۔ راولپنڈی کی واحد مرکزی روڈ مری روڈ کی مریڑ حسن سے چاندنی چوک کشادگی پراجیکٹ بھی نئے سال سے شروع کرنے کی منظوری دی خواتین کے لئے راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں پنک بازار لگانے کے بھی احکامات جاری کر دئیے۔