ایکسپریس اردو
سندھ کے 5 اضلاع کی 7 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
سندھ کے 5 اضلاع کی 7 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، نوشہروفیروز اور لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے مقررہ وقت پر شروع ہوئی، جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پولنگ کا عمل پرامن اور شفاف بنانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.