ایکسپریس اردو
جی ٹی اے 6 کی تاریخی لانچ؛ پلے اسٹیشن 5 صارفین کو بڑا مسئلہ درپیش
تاریخ کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ لانچ قرار دیے جانے والے گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) کی اس کامیابی کے باوجود پلے اسٹیشن 5 (پی ایس 5) کے متعدد صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مختلف صارفین نے شکایت کی ہے کہ گیم بار بار کریش ہو جاتا ہے جس کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ پاتے اور انہیں دوبارہ کنسول کے ڈیش بورڈ پر جانا پڑتا ہے۔
ریڈاِٹ، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی شکایات کے مطابق اس مسئلے کا ایرر کوڈ CE-108255-1 ہے۔ بعض صارفین کو یہ خرابی گیم کے ابتدائی حصے میں پیش آ رہی ہے جبکہ کچھ کو کئی گھنٹے کھیلنے کے بعد اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض صورتوں میں گیم ایک ہی مقام پر کریش ہوتا ہے جبکہ دیگر صارفین کو یہ مسئلہ اچانک پیش آتا ہے۔
ایک صارف نے بتایا کہ مشن 'پائپ ورک' کے دوران جب جیسن پلنجر استعمال کرنے والا ہوتا ہے تو گیم کریش ہو جاتا ہے جس کے باعث وہ مشن مکمل نہیں کر پا رہا۔
متاثرہ صارف کے مطابق اس نے راک اسٹار گیمز کے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کیا جہاں سے اسے پلے اسٹیشن کی ہارڈویئر سپورٹ ٹیم سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی اس مسئلے کو پی ایس 5 کے ہارڈویئر سے متعلق سمجھ رہی ہے۔ البتہ، تاہم خرابی کی حتمی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.