ایکسپریس اردو
بیلا حدید کا متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لائم ڈیزیز کے علاوہ متعدد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جو ان کی روزمرہ زندگی اور ماڈلنگ کیریئر کو متاثر کرتی ہیں۔
30 سالہ ماڈل نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ پوسچرل آرتھوسٹیٹک ٹیکی کارڈیا سنڈروم (POTS)، پری مینسٹرول ڈسفورک ڈس آرڈر (PMDD) اور اینڈومیٹریوسس کا شکار ہیں۔
ان بیماریوں کے باعث دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تیزی، ماہواری کے دوران شدید تکلیف اور جسمانی و ذہنی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
بیلا حدید نے ایک خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ریمپ پر واک سے قبل اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ماڈل کا کہنا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے سے ان کے اعتماد پر بھی اثر پڑتا ہے، تاہم اب وہ اپنی جسمانی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام سے متعلق فیصلے کرتی ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.