ایکسپریس اردو
لاہور میں بچوں کی لڑائی کے درمیان گولیاں چل پڑیں، نوجوان جاں بحق
لاہور کے تھانہ غازی آباد کی حدود میں بچوں کی لڑائی میں گولیاں چلنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں بچوں کے درمیان کھیل کے دوران جھگڑا ہوا اور پھر اس میں بڑے کود گئے۔
معاملہ اس قدر بڑھا کہ دونوں فریقین نے اسلحہ تان لیا اور گولیاں بھی چلائیں جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوا تاہم وہ سروسز اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.