ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے مقابلے میں پی ایس وی آئندھوون کو 1-5 سے شکست دے دی۔ میچ کا سب سے یادگار لمحہ انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم کا ناقابلِ یقین گول رہا جسے دیکھ کر سابق عالمی نمبر ایک ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال اور ان کے ننھے بیٹے کا حیران کن رد عمل سامنے آیا۔ سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں بینچ سے آنے والے بیلنگھم نے میدان میں اترنے کے صرف 15 منٹ بعد شاندار گول اسکور کیا۔ انہوں نے پنالٹی ایریا کے باہر ملنے والی گیند کو پاؤں پر دو مرتبہ اچھالنے کے بعد وہیں سے زبردست ہٹ لگائی جو سیدھی جال میں جا پہنچی۔ Bellingham // Milla // Gyökeres // Cherki ⚽ Incredible goals across Europe 😳@Heineken | #UCLGOTD pic.twitter.com/MuMHi5mBEh — UEFA Champions League (@ChampionsLeague) November 25, 2026 بیلنگھم کے اس شاندار گول پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال اور ریال میڈرڈ کے حکام بھی حیران رہ گئے۔ rafa nadal and his son’s reaction to jude bellingham’s goal🥹🤍🤍🤍 pic.twitter.com/xU8NP4pNEq — Ria (@itsjudithworld) November 24, 2026