فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرنے پر پاک فوج، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ رات بھر جاری آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کی محنت، بہادری، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ تعریف ہے، یہی جذبہ پاکستان کو محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان، قوم اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت فرمائے۔ پاک فوج ،پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے رات بھر کی جس سخت محنت اور بہادری سے اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ ان کے جذبے، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہی وہ قوت ہے جو پاکستان کو محفوظ رکھتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اللہ پاک ہمارے… https://t.co/KOb86FiZLy — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 19, 2026 شاہین شاہ آفریدی نے بھی پولیس، سی ٹی ڈی اور مسلح افواج کی بہادری اور فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں موجود اہلکاروں کی حفاظت کے لیے دعا کی۔ Kudos to our Police, CTD and Armed Forces for their courage and swift response in confronting the terrorists and securing the area. May Allah protect Pakistan and all those who stand on the frontlines against terrorism. 🇵🇰 — Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) September 19, 2026 خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز میں دہشت گرد حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔ حملے میں میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے مسجد کے قریب بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑانے کے بعد پولیس کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی، جس کے دوران 24 گاڑیوں اور 60 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ کرک اور ہنگو کی ٹیموں نے بھی معاونت کی۔