کویت میں فضائی دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت کے واقعے پر ایران نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے خطے میں کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی نہیں کی۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے خطے میں کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی نہیں کی ہے۔ ایرانی حملے میں دو اطالوی شہری ہلاک ہوئے تھے جو جرمن دفاعی کمپنی رائن میٹل کے اطالوی ذیلی ادارے کے لیے کام کرتے تھے۔ اس واقعے میں ایک کویتی شہری اور ایک پاکستانی بھی زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں اسرائیل اور امریکی افواج خطے میں اپنے مقاصد کے لیے جعلی کارروائیاں کرتی رہی ہیں اور ایران پر الزام بھی اسی نوعیت کی کوشش ہوسکتا ہے۔ حملے کی ذمہ داری کے معاملے پر ایران اور کویت کے مؤقف ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔