ایکسپریس اردو
میر رضا قتل کیس، تحقیقاتی کمیٹی کا اچانک کرائم سین کا دورہ
کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر یونیورسٹی روڈ پر قائم نرسری کے مقام پر پہنچ کر کرائم سین کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے سیکریٹری ایس ایس پی علی رضا، انسپکٹر غلام نبی آفریدی اور ٹیم کے دیگر ارکان کرائم سین پر تقریباً ایک گھنٹے تک موجود رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے افسران نے نرسری کے ملازم سے دوبارہ بیان لیا اور واقعے سے متعلق دوبارہ تفصیلات حاصل کیں۔
مزید بتایا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم نے اس مقام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جہاں میر رضا کی لاش موجود تھی۔
تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی ارکان نے کرائم سین کے اطراف، بالائی حصوں اور مختلف مقامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور شواہد کے ممکنہ مقامات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے کرائم سین کا یہ دوسرا دورہ ہے جبکہ قتل کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.