تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایک امریکی MQ-1 ڈرون کو روک کر مار گرایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے امریکی ڈرون کا سراغ لگایا، اسے نشانہ بنایا اور پھر تباہ کردیا۔ آبنائے ہرمز میں یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اس اہم سمندری راستے میں فوجی و بحری سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ The Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) has announced the interception and downing of yet another advanced MQ-1 drone of the United States over the strategic Strait of Hormuz.https://t.co/QsMoUZXNYe pic.twitter.com/oAVnwEuhdD — IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) September 15, 2026 ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس لیے امریکی ڈرون کے مار گرائے جانے کی خبر کو فی الحال ایرانی مؤقف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔