ایکسپریس اردو
پشاور؛ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
حکومت نے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری تین ایم پی او کے تحت جاری کیے ہیں، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے بشام میں واقع ان کے گھر پر دو مرتبہ چھاپہ مارا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے بھی وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی پختون روایات کے منافی ہے، حکومت جان بوجھ کر خوف و حراس پھیلا کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.