ایکسپریس اردو
کراچی، سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے کمرے کا پلستر گرنے سے دو خواتین اہلکار زخمی
سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے کمرے کا پلستر گرنے سے دو خواتین اہلکار زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعیدآباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بیرک کے کمرے نمبر 33 کی چھت کا پلستر گرنے سے دو خواتین اہلکار زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں خواتین اہلکار معمولی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس بھیج دیا ۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.