ایکسپریس اردو
امریکی امن منصوبے کا جواب چند روز میں دیں گے؛ ایران
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق پیشکش کا جواب آئندہ چند روز میں دیا جائے گا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے سامنے اپنا 7 روزہ منصوبہ پیش کیا تھا جس پر جواب مل گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت امریکی تجاویز اور مؤقف کا جائزہ لے رہا ہے اور ان کے خیال میں آئندہ چند روز میں اپنا جواب ایران کو پیش کردیں گے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے بجائے ثالثوں کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ اپنے 7 روزہ منصوبے میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور اس کے بعد وسیع تر مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دی تھی۔
ایران کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بعض شرائط پوری ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو معمول کی بحری آمدورفت کے لیے کھولا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ قطر اور پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان امن نکات کی پیغام رسانی کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے تاہم پہلی بار ایرانی وزیر خارجہ نے باضابطہ تصدیق کی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.