ایکسپریس اردو
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں وفاقی حکومت کے منظور شدہ طریقہ کار کے تحت ردوبدل کیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 319 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت گزشتہ روز 357 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.