ایکسپریس اردو
جھڈو، آٹھویں جماعت کے طالب علم کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد
جھڈو کے نواحی گاؤں احمد خان کھوسو میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں علی بخش خاصخیلی کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے ملی۔
اہلخانہ کے مطابق والدین دوسرے کمرے میں سو رہے تھے کہ علی بخش کا بڑا بھائی احمد خاصخیلی کمرے میں داخل ہوا تو چھوٹے بھائی کی پھندا لگی لاش دیکھ کر گھبرا گیا اور شور مچا دیا۔
شور سن کر اہلخانہ بھی جاگ گئے اور طالب علم کی لاش کو پھندے سے نیچے اتارا۔ اطلاع ملنے پر جھڈو پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مرکز صحت جھڈو منتقل کردی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.