ایکسپریس اردو
سوات پریمیئر لیگ میں چلتی موٹرسائیکل پر ایک ہاتھ سے حیران کن کیچ، ویڈیو وائرل
سوات پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ایسا ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا۔
مینگورہ میں جی کے آر دیر اور سوات اسٹرائیکرز کے درمیان مقابلے کے دوران ایک بلے باز نے زوردار شاٹ کھیلا جس پر گیند باؤنڈری عبور کرکے باہر سڑک پر چلی گئی۔
اسی دوران سڑک سے گزرنے والی موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے غیر معمولی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہاتھ سے گیند کو کیچ کرلیا۔
Ever seen a crowd catch on a motorbike? 🏍️ 😂 pic.twitter.com/VEuMgIZC03
— TAB (@tabcomau) November 25, 2026
اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شائقین کرکٹ اس کیچ کو کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.