ایکسپریس اردو
کراچی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
شہر قائد میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 24 سالہ فرزان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کا شکار نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.