ایکسپریس اردو
تقریب میں اننت امبانی کا شاہ رخ خان کو خاموش رہنے کا اشارہ، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران اننت امبانی انہیں انگلی ہونٹوں پر رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا میں ہونے والی گلوبل پیس آنرز 2026 کی تقریب میں پیش آیا۔ اس موقع پر اننت امبانی معروف روحانی رہنما سدگرو کے ساتھ اسٹیج پر گفتگو کر رہے تھے کہ شاہ رخ خان بھی ان کے قریب آگئے۔
وائرل ویڈیو میں بظاہر اننت امبانی شاہ رخ خان کی بات درمیان میں روک کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ اس پر شاہ رخ خان کچھ لمحوں کے لیے حیران اور قدرے شرمندہ دکھائی دیتے ہیں، تاہم بعد میں مسکراتے ہوئے وہاں موجود دیگر افراد سے گفتگو شروع کردیتے ہیں۔
When the “Malik” is talking to his Guru, even Bollywood’s biggest superstar knows when to step back. 😏
One gesture, one step back, and straight backstage. 😂
This is the real position of Bollywood when it stands before India’s industrial power and Reliance.
Lights, camera…… pic.twitter.com/BeivBSKubf
— Sunanda Acharya (@Sunanda_Iam) November 22, 2026
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اسے طاقت اور دولت کے اثر و رسوخ سے جوڑا جبکہ دیگر نے اننت امبانی کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف یا کسی بھی صورتحال میں باہمی احترام ضروری ہے۔
واضح رہے کہ یہ تقریب 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں اور دوسروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں رنویر سنگھ، اکشے کمار اور وکرانت میسی سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.