ایکسپریس اردو
اداکارہ زرین کو دھمکیاں اور تشدد، پولیس حرکت میں آگئی
اداکارہ زرین پر مبینہ تشدد اور دھمکیاں دینے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ کوکب نواز کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق اداکارہ زرین کی درخواست پر نامزد افراد حارث اور کوکب نواز کے خلاف جسمانی تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ نمبر 2167/26 درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 354 اور 506 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
واقعے سے متعلق اداکارہ زرین کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق تفصیلات بیان کی ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.