ایکسپریس اردو
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو شکست دے دی
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں امریکا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر ایونٹ میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، تاہم دوسرے کوارٹر میں 18ویں منٹ پر رانا وحید اشرف نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا، جبکہ 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری 2-0 کردی۔
تیسرے کوارٹر میں امریکا کے سیکائی نے گول کرکے خسارہ کم کیا، لیکن محمد عماد نے فوراً ہی گول کرکے پاکستان کی برتری 3-1 کردی۔
آخری کوارٹر میں ابو محمد نے 46ویں اور حنان شاہد نے 58ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی کامیابی 5-1 سے یقینی بنا دی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.