ایکسپریس اردو
’نام نہاد کوچز کھیل کے لیے زہر ہیں‘، محمد یوسف کی قومی کرکٹرز کی تکنیک پر کڑی تنقید
سابق پاکستانی کپتان اور بیٹنگ ہیڈ کوچ محمد یوسف نے پاکستانی کرکٹرز کی تکنیک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سال قبل بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کر دی گئی تھی، تاہم بعض نام نہاد کوچز نے انہیں ان مسائل پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر محمد یوسف نے کہا کہ ان کوچز کی ناکامی نے پاکستان کرکٹ کو موجودہ زوال تک پہنچانے میں کردار ادا کیا، ایسے کوچز کھیل کے لیے زہر ہیں، ان میں وژن کی کمی ہے، یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی غلط رہنمائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز نے یہ سیکھنے کی کوشش نہ کی کہ کس کی بات سننی ہے تو ان کے کیریئر توقع سے کہیں پہلے ختم ہو سکتے ہیں۔
Few years ago I warned about this, but unfortunately some so called coaches around #Babarazam & other players didn’t allow him to work on issues that could have been easily resolved. That failure has dragged Pakistan cricket into the decline we see today.
These coaches are… pic.twitter.com/Go9kNc7abu
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) August 30, 2026
محمد یوسف کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلا دیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، جن خامیوں کو کئی برس پہلے درست کیا جا سکتا تھا وہ اب قومی ٹیم کی نمایاں کمزوری بن چکی ہیں، جس کے باعث پاکستان کرکٹ عالمی سطح پر مشکلات کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 103 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ خراب بیٹنگ کے باعث دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی 290 رنز کے جواب میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.