انسداد دہشت گردی عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے خالد خورشید کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔ پی ٹی آئی رہنما خالد خورشید کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔