ایکسپریس اردو
پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
سیشن کورٹ نے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم امتیاز کو سزائے موت سنادی۔
مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رفیع اللہ نے کی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم امتیاز کو سزائے موت کا حکم سنایا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم امتیاز نے پیسے دینے سے انکار پر اپنے ساتھی طاہر کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ یکم اگست 2023 کو تھانہ انقلاب کی حدود میں پیش آیا تھا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر امتیاز کو سزائے موت سنادی، جبکہ ساتھی ملزم طاہر کو روپوش رہنے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.