ایکسپریس اردو
کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، بوندا باندی اور سمندری ہواؤں سے موسم خوشگوار
شہر قائد میں بادلوں کے ڈیروں کے سبب رات سے صبح کے دوران وقے وقفے سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور سمندری ہواؤں سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود، کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی متوقع ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں متوقع ہیں۔
کراچی میں آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.