وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تاریخی خلائی مشن میں شینزو 24 کی لانچنگ سے قبل منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔ چین سے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی مشن کی براہ راست نشریات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستانی سفیر بھی لانچنگ سائٹ پر موجود رہے، جہاں دونوں نے قومی پرچم لہرا کر ملک کے پہلے خلا باز اور سپارکو کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ Space Mission live from China. Proud of our astronaut Muhammad Zeeshan Ali and the entire Suparco team. Federal Minister Ahsan Iqbal sb @betterpakistan and Pakistan’s Ambassador in China present on launch site waving the Pakistani flag 🇵🇰🇨🇳 pic.twitter.com/sruxaFLGI8 — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 24, 2026 اس موقع پر پاکستان کے تاریخی خلائی مشن پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے محمد ذیشان علی اور سپارکو کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔ چین میں لانچنگ سائٹ پر پاکستانی پرچم کی موجودگی نے اس تاریخی موقع پر قومی جوش و جذبے کی عکاسی کی۔