گنگا رام اسپتال کی سیوریج لائن سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 27 سالہ انعام اللہ اسپتال کے ویسٹ میٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گرنے سے جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق انعام اللہ گنگا رام اسپتال کی کینٹین کا ملازم تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں انعام اللہ کو فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران وہ اچانک اسپتال کے ویسٹ میٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گر جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق انعام اللہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا لاش تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔