ایکسپریس اردو
اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی مل گئی
بنکاک میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی مل گئی۔
بنکاک میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹرز کے انتخاب میں پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینل آمنے سامنے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
اجلاس میں راجیو شکلا نے بھارت کی نمائدنگی کی، اس موقع پر اگلے سال بنگلا دیش میں شیڈول ایشیا کپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلہٹ، میرپور اور چٹو گرام میں میچز کروانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
اے سی سی بجٹ کی منظوری کے ساتھ دبئی میں ویمنز ایشیا کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.