سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں  10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 396ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 62ہزار 136روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 96ہزار 207روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 7ہزار  69روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 9روپے کے اضافے سے 6ہزار 060روپے کی سطح پر آگئی۔