ایکسپریس اردو
تیموریہ اور خواجہ اجمیر نگری میں مارے گئے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی
تیموریہ اور خواجہ اجمیر نگری میں شاہین فورس سے مقابلوں میں مارے گئے چاروں ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا۔
ایس ایچ تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ جمعرات کی شب بفرزون ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب شاہین فورس سے مقابلے میں مارے گئے دونوں کی شناخت محبوب اور وزیر کے نام سے کی گئی جو کہ ایوب گوٹھ کچی آبادی اور احسن آباد دلدار عمرانی گوٹھ کے رہائشی تھے جبکہ ان کا آبائی تعلق جیکب آباد اور شہداد کوٹ سے تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی نے بتایا کہ جمعرات کی شب نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں شاہین فورس سے مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت مشتاق اور یونس خان عرف بادل کے نام سے کرلی گئی جو کہ رحمانیہ موڑ کے قریب شہری عدنان سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ شاہین فورس کے جوانوں سے ٹکراؤ ہوگیا اور مقابلے کے دوران دونوں مارے گئے اور شہری سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا تھا۔
پولیس نے شہری عدنان کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، مارے گئے دونوں ڈاکو گلشن معمار رہائشی تھے ، ہلاک ڈاکو مشتاق کا آبائی تعلق جیکب آباد جبکہ یونس کا آبائی تعلق قمبر شہداد کوٹ ہے، مقابلے میں مارے جانے والے دونوں ڈاکو عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جس میں سرجانی ٹاؤن اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاوہ اندورن سندھ میں بھی درج مقدمات سامنے آئے ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.