پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے انگلینڈ کے خلاف مشکل صورتحال میں قومی ٹیم کو ہمت نہ ہارنے اور بھرپور انداز میں جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رمیز راجا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سخت الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انگلینڈ آنے والی اب تک کی سب سے کمزور ترین پاکستانی ٹیم ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو فائٹ بیک تو کرنی ہوگی تاکہ تنقید نگاروں اور پوری دنیا کو غلط ثابت کر سکیں۔ 🚨 Ramiz Raja Urges Pakistan to Fight Back After Michael Vaughan’s Statement 🤯 "Now we have to see whether Pakistan is so exhausted, so tired, and pushed down so low that they can't fight back—will we see a fightback with the bat? Because you have to fight back. You need to… pic.twitter.com/6gJXbDFUcf — M Farhan (@MFarhan1200) August 21, 2026 واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی۔ میزبان ٹیم نے دن کا اختتام 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز کے ساتھ کیا اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز سے کیاتاہم تقریباً چار گھنٹے کی بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا۔ اس کے باوجود میزبان بیٹرز نے دستیاب وقت کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا۔ رمیز راجا نے قومی ٹیم پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے میدان میں بھرپور فائٹ کا مظاہرہ کرے۔