ایکسپریس اردو
سعودیہ پر حوثیوں کے حملوں میں ایران کا کوئی کردار نہیں؛ ترجمان اسماعیل بقائی
ایران نے سعودی عرب پر یمن کے حوثیوں کے حالیہ حملوں میں اپنے کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کی معاونت، مدد اور حمایت کرنے کے الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے حملوں میں ایران کی بھرپور معاونت شامل ہے۔
جس پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں میں اپنے کردار سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے ایک بار پھر پیشکش کی کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان رابطے اور مذاکرات میں ایران پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں صورت حال مزید کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.