ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ترجمان نے امریکی ڈرونز کو مسلسل مار گرائے جانے کے واقعات پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ایم کیو-9 ڈرون کا آپریٹر طیارہ تباہ ہونے سے چند لمحے قبل اپنی اسکرین پر کیا دیکھتا ہے۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے نے ایک تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ ’’آخری تصویر جو ایم کیو-9 ڈرون آپریٹر اپنے طیارے کی تباہی سے چند لمحے قبل اسکرین پر دیکھتا ہے۔‘‘ آخرین تصویری که اپراتور پهپاد MQ-9 پیش از انهدام پرنده خود روی نمایشگر می‌بیند... The last image an MQ-9 drone operator sees on their screen before the aircraft is destroyed... pic.twitter.com/Xb136zNzfy — سخنگوی سپاه (@Irgcspeaker) November 22, 2026 تصویر میں امریکی آپریٹر کے مانیٹر پر ایک میزائل کو ڈرون سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اس پر نمایاں طور پر انگریزی الفاظ  THIS IS THE END (یہ اختتام ہے) درج ہیں۔ یہ تصویر ایران کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں امریکی ڈرونز کی تباہی پر طنزیہ انداز میں بنائی گئی ہے۔ یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ چند روز کے دوران درجنوں امریکی ایم کیو-9 اور ایم کیو-1 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے تازہ ترین اعلانات کے مطابق 21 نومبر کو آبنائے ہرمز کے اوپر 58 واں امریکی ایم کیو-9 ڈرون روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ اسی طرح 22 نومبر کو پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں 20 واں امریکی ایم کیو-1 ڈرون تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔