پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی، جس میں مقدمات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 30 منٹ تک جاری رہی۔ جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان ملاقات کے دوران مقدمات، صحت اور دیگر امور زیر بحث آئے۔