ایکسپریس اردو
راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد لوگوں میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں لوگوں میں جائے نماز بھی تقسیم کیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں جائے نماز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں راکھی ساونت نے بتایا کہ میں اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہوں اور نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 سے زائد جائے نماز لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔
راکھی ساونت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور ان کے اس عمل کو سراہا۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.