ایکسپریس اردو
خیبر پختونخوا؛ ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے نیا طریقہ اپناتے ہوئے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کر دیں۔
حساس تھانوں کی چوکیوں پر مچھلی پکڑنے والے جال لگا دیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا، جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم ہوتا ہے۔ پشاور اور خیبر کے تھانوں پر بھی آئرن جالیاں نصب کی گئیں۔
واضح رہے کہ چند روز کے دوران پشاور میں ڈرون کاپٹرز کے 2 حملے کیے گئے جبکہ 6 ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں 250 ڈرون کاپٹرز حملے ناکام بنائے گئے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.