واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوگئے اور ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے انہیں بدتمیز خاتون قرار دے دیا۔ خاتون صحافی نے صدر ٹرمپ سے ایک سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے اور رپورٹر سے الٹا پوچھ لیا کہ ’’آپ ہیں کون؟‘‘ ٹرمپ نے خاتون صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صفوں میں بیٹھنا چاہیے تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے، جس میں امریکی صدر کو خاتون رپورٹر کے سوال پر ناراضی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ Trump to a female reporter: Come on. Who are you with? Who are you with? You really are a rude person. I’m not talking to you. You shouldn’t be in the front row. You should be in the back row. pic.twitter.com/d2M1ljyvfp — Headquarters (@HQNewsNow) November 20, 2026 رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا صحافیوں کے ساتھ سخت رویہ کوئی نیا معاملہ نہیں۔ ایک اخبار نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب ٹرمپ کسی صحافی پر برہم نہ ہوں۔ عموماً اس کی وجہ ایسے سوالات ہوتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتے۔ ٹرمپ کے اس رویے کے بعد ایک بار پھر امریکی صدر کے صحافیوں کے ساتھ برتاؤ اور تنقیدی سوالات برداشت کرنے کی صلاحیت پر بحث شروع ہوگئی ہے۔