ایکسپریس اردو
طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی
افغان طالبان کیخلاف مخالف گروپوں کی مسلح مزاحمت زورپکڑنے لگی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مختلف حصوں میں سرگرم مسلح افغان گروہ طالبان رجیم کو بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان پہنچا رہے ہیں.
طالبان مخالف مسلح سیاسی و مزاحمتی تنظیم افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ بدخشاں میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں 9طالبان اہلکارہلاک اورزخمی ہوئے.
صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں قائم طالبان کے گورنرآفس پرحملہ کیا گیا، لبریشن فرنٹ کی فورسزنے طالبان کی سیکیورٹی پوسٹ کوراکٹوں سے نشانہ بنایا.
افغان مزاحمتی تحریک دی گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع چہ آب میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا.
حالیہ ہفتوں میں شمالی اورشمال مشرقی افغانستان میں طالبان کیخلاف مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے.
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.