ایکسپریس اردو
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 2 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 343 روپے 87 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 92 پیسے پر پہنچ گئی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.