ایکسپریس اردو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں سودوں کے لین دین کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلے مثبت سمت اختیار کی اور 385 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔
تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ کا رجحان تبدیل ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوگیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر آگیاہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.